اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کررہا ہے،وزیر خزانہ کہتے ہیں صرف دو ارب کے ٹیکسز لگائے،ابھی ٹیکسز کے بغیر ہی مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے،دنیا میں پٹرول کم پاکستان میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں،بجٹ پر کوئی جواب دینا والا ہے آئی ایم ایف سے کیا ڈیل ہوئی کوئی جواب نہیں،اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا پاکستان کی قومی سلامتی پاکستان اور عوام پر کیا اثر ہو گا؟،بل پیش کرنے کے بعد پارلیمان بند کر دیا گیا،سپیکر اسمبلی کو پارلیمانی روایات کا علم ہی نہیں ہے،احتساب کا عمل آپکے سامنے ہے چیرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کررہا ہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مجموعی قرضو. سے پچاس فیصد سے زیادہ قرض لیا، اپوزیشن ہمیشہ عوام کے حقوق کہ بات کرتی ہے، وزہرخزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک کو بلا کر پوچھیں کہ اس حکومت نے کتنے قرضے لیے ہیں۔