ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی اہم کاروائی کرپشن کے مقدمے میں مطلوب پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے 3 اہم عہدوں پر فائز افسران کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد: (سی این پی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی اہم کاروائی کرپشن کے مقدمے میں مطلوب پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے 3 اہم عہدوں پر فائز افسران کو گرفتار کر لیا گیا. ملزمان نے باہمی ساز باز کے ذریعے قومی خزانے کو 7 ملین روپے کا نقصان پہنچایا. گرفتار کئے گئے ملزمان میں سابقہ ڈی جی میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ سمیت ملزم سہیل سیٹھی ڈاریکٹر SeTech اور سید مشتاق حسین شاہ ڈائریکٹر PD RMC Peshawar شامل ہیں.
تفصیلات کے مطابق- سابقہ ڈی جی میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ غلام رسول نے سید مشتاق حسین شاہ ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر پپرا (PPRA) رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جدید ریڈار سسٹم کی کسٹم کلیئرنس کا معاہدہ جعلی کسٹم کلیئرنس ایجنٹ سہیل سیٹھی سے کرنے کا الزام ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل سید رضوان شاہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان مہدی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا.
ملزمان سے مطلوبہ رقم کی برآمدگی اور مبینہ کرپشن کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔