موٹروے M-1 , پشاور سے صوابی تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

اسلام آباد(سی این پی) موٹروے M-1 , پشاور سے صوابی تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔ دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس