آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا شہریوں کے مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے کا انعقاد

اسلام آباد(سی این پی)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا شہریوں کے مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بروقت ازالے کے لئے بذریعہ ٹیلی فون احکامات جاری کئے انہوں نے افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھیں، ان کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، کھلی کچہری میں آنیوالے شہری قابلِ عزت ہیں،افسران شہریوں کو سنتے ہوئے انتہائی مثبت رویہ اپنائیں،شہریوں اور پولیس کے درمیان دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے لئے انہیں عزت دی جائے.انھوں نے زونل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے ، اسلام آباد پولیس کسی شخص کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کی ہرگزاجازت نہیں دے گیانھوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرنے کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے، اس سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں