اسلام آباد(سی این پی)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سترہ میل اپنے جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود۔آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ سینئر افسران بھی موجود ہیں، آئی جی اسلام آباد نے مری میں پھنسے سیاحوں کے انخلاء آپریشن کا جائزہ لیا۔اسلام آباد پولیس آخری سیاح کے انخلاء تک آپریشن جاری رکھے گی، آئی جی اسلام آباد انخلاء آپریشن میں 1500 سے زائد پولیس افسران و جوان حصہ لے رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد آپریشن میں پولیس کی گاڑیاں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا رہی ہیں، محمد احسن یونس
اسلام آباد پولیس شہریوں کی مدد کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد پولیس نے ابھی تک ہزاروں سیاحوں کو مری سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے، محمد احسن یونس