اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سینیٹرسلیم مانڈووی والا اور اعجاز ہارون وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے کڈنی ہلز ریفرنس میں ملزم اعجاز ہارون نے نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت اور بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے دو الگ الگ درخواستیں دائر کردیں۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شریک ملزم اعجاز ہارون نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت اور ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کیں، عدالت نے سماعت31جنوری تک ملتوی کردی،ادھر عدالت نے اسی ریفرنس میں ملزم طارق محمود کی جانب سے شیئرز منجمند ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 31جنوری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔