اسلام آباد(سی این پی) تھا نہ شالیمار پولیس ٹیم نے مامو ں کے قتل میں ملوث بھا نجے کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،
تفصیلات کے مطابق مورخہ 29.12.21 کو مدعیہ مقدمہ نے تھا نہ شالیمار میں درخو است دی کہ اس کا شوہر نو ازش علی سٹور پر گیا سٹو ر سے واپسی پر اس کے اپنے حقیقی بھا نجے سے کسی با ت پر تلخ کلا می ہو ئی جس پر حما د نے پسٹل سے فائر نگ کر کے اس کے شو ہر کو قتل کر دیا ، تھا نہ شالیمار پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 644مورخہ29 دسمبر 2021بجرم 302.34ت پ درج کیا،ایس پی صدر زون تصور اقبال نے ایس ایچ او تھا نہ شالیمار ٹیپو سلطا ن کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہد ایت کی، جس پر ایس ایچ او معہ دیگر افسران و جو انو ں پر مشتمل پولیس ٹیم نے ملزم حما د اور اس کی اہلیہ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا، ملزم سے واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا، مزید تفتیش جاری ہے، آئی جی اسلام آ باد محمد احسن یو نس نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔