ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے مری میں گاڑیوں کو داخلہ کی مشروط اجازت دے دی، روزانہ آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت ہو گی

راولپنڈی (سی این پی)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے مری میں گاڑیوں کو داخلہ کی مشروط اجازت دے دی ہےڈپٹی کمشنر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010 کے تحت نوٹیفیکیشن جاری کر دیا نوٹیفیکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہے مری کے تمام راستوں سے روزانہ آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت ہو گی گاڑیوں کے داخلہ کی یہ حد مری، آزاد کشمیر کے رہائشیوں اور سرکاری اور فرجی گاڑیوں پر لاگو نہ ہو گی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی گاڑیوں کے مری میں داخلے کی مقررہ تعداد کو یقینی بنانے کیلئے ایک نظام مرتب کریں گے سی ٹی او گاڑیوں کی مقررہ تعداد کو یقینی بنائیں گے اور ٹریفک کی تعداد کے بارے میں بروقت اطلاع دیں گے شام پانچ سے صبح پانچ تک گاڑیوں کے مری میں داخلہ پر اجازت نہ ہو گی یہ پابندی پٹرول، ایل پی جی اور خوراک بردار گاڑیوں پر لاگو نہ ہو گی سی ٹی او اور ایکسئین مکینکل مشنری محکمہ موسمیات سے قریبی رابطہ قائم کر دیں گے محکمہ موسمیات کے تعاون سے ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کا موثر نظام بنایا جائے گا مری داخل ہونیوالی گاڑیوں کی تعداد گننے کیلئے مناسب پولیس کی نفری تعینات ہو گی مری آنے اور جانیوالی گاڑیوں کا باقاعدہ ڈیٹا بیس مرتب کیا جائیگا۔