شادی میں ہوائی فائرنگ، حافظ قرآن جاں بحق

کراچی میں بنارس کے علاقے میں شادی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں حافظ قرآن نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔کراچی کے بنارس میں حافظ قرآن ، میٹرک کا طالب علم شادی کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسرار کو دو گولیاں سر پر، ایک بازو میں اور ایک گولی سینے پر لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسرار حافظ قرآن اور میٹرک کا طالب علم تھا،  مقتول کے اہل خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں