کشتی الٹنے کے واقعہ میں 10 طالب علم جاں بحق

 کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں سیرکیلئے آئے مدرسے کے طلبہ کی کشتی الٹ گئی، واقعے میں 10 طلبہ جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے زیادہ افراد کے سوار ہونے سے کشتی اپنا توزن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ واقعے کے نتیجے میں کشتی میں سوار طلبہ سمیت تمام افراد ڈیم میں ڈوب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران 11 طلبہ کو زندہ نکال کر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ہسپتال انتظامیہ نے 10 طلبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو حکام کے مطابق مدرسے کے بچے پکنک منانے تاندہ ڈیم آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں