شادی شدہ خاتون کی نازبیا تصاویر بنوانے اور بلیک میل کرنے والا اسلام آباد پولیس اہلکار گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں تھانہ آئی نائن میں تعینات پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کوڈیڑھ سال تک مختلف ہتھکنڈوں سے بلیک میل کرنے ،زبردستی خاتون کے موبائل فون سے اپنے موبائل فون پر خاندان کے دیگر لوگوں کی تصاویر بھیجنے،اسکی بولڈ تصاویربنوانے اوران تصویرکوسوشل میڈیا پرڈالنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ ویمن میں مقدمہ درج کیاگیاہے جس میں پولیس نے ملزم پولیس ملازم کوگرفتار بھی کرلیاہے۔پولیس کے مطابق سیکٹر جی سیون کی رہائشی خاتون نے تھانہ ویمن پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ پرائیویٹ جاب کرتی ہیں جس دوران ان سے نعمان نامی ایک شخص کی ملاقات ہوئی جس نے بتایاکہ وہ وفاقی پولیس کاملازم ہے اور انکی بہت مدد کرسکتا ہے ۔ اس نے مجھے اپنی ہمدردی کاجھانسہ دیکر مجھ سے موبائل فون نمبرز کا تبادلہ کرلیا پھر میرے فون نمبر سے میری مرضی کے خلاف زبردستی میری بولڈ تصاویر بناکر اپنے موبائل پر بھیجتا رہا۔ وفاقی پولیس کایہ ملازم نعمان مجھے پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل بلیک میل کررہا ہے جس کی وجہ سے میں اور میرے بچے شدید زہنی دباو کاشکار ہیں۔ اب ملزم نعمان پچھلے پانچ مہینوں سے مسلسل میری بولڈ تصاویر جو اس نے خود ہی میرے موبائل سے اپنے موبائل پر بھیجی تھیں کو سوشل میڈیا پرڈالنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ میری نجی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔ مجھے اور میرے خاوند کونقصان پہنچانے کی بھی دھمکیاں دیتا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم پولیس اہلکار کوگرفتار کرلیاہے۔ وفاقی پولیس کے سینئیر آفیسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بالکل تھانہ ویمن میں مقدمہ نمبر تئیس درج کیاگیا ہے جس میں گرفتار کیاگیا وفاقی پولیس کاملازم تھانہ آئی نائن میں تعینات ہے۔ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش کے تمام تقاضے پورے کرکے اس سے اسکے موبائل سے مدعیہ متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر برآمد کرکے اسے مال مقدمہ بنایاجائے گا جسے بعد میں چالان کاحصہ بنایا جائے گا۔