پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

لاہور: (سی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات پر ختم کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی قائم کمیٹی نظم و احتساب نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کی ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیا، انہیں 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے۔ احمد جواد نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھجوائی۔ پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں پارٹی رکنیت ختم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی نظم و احتساب کی 2 رکنی ذیلی کمیٹی نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں