اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، ملزم گرفتار کر لیے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 386 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔

اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر پر 33 کلو چرس برآمد کر لی جبکہ نوکنڈی کے صحرائی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے زمین کے اندر چھپائی گئی 91 کلو چرس برآمد کی گئی ۔

اے این ایف حکام کے مطابق لسبیلہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 9 کلو 20 گرام آئس برآمدکی گئی ، ایک اور کارروائی میں  پشاور کارخانو مارکیٹ کے قریب سے خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کرلی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں