غریب عوام کو بجلی کا جھٹکا دینے کا فیصلہ

مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاریاں کرلی گئیں۔سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی ایک روپے17 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔سی پی پی اے نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائےگی۔نیپرا کا کہنا ہےکہ سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلےکا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔