ٔبھارتی فوج کی بربریت، عبدالصمد انقلابی کو خرابی صحت کے باوجود ڈیتھ سیل منتقل کردیا

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان اور حریت رہنما محمد عمیر کے مطابق پارٹی کے چیئرمین اور سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی کافی عرصے سے شدید انتہائی خرابی صحت مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔کشمیری ممتاز اور معروف سینئر حریت رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی بھارت کی بدنام زمانہ اترپردیش وارانسی سنٹرل جیل کی تنگ اور تاریک ڈیتھ سیل میں قید ھے اور ان کی انتہائی خرابی صحت کی حالت پر ڈسٹرکٹ سیشن جج کپوارہ کی عدالت جج صاحب نے بھارتی قابض جیل انتظامیہ کو معقول طبعی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیا تھا۔ محبوس عبدالصمد انقلابی کے ترجمان اور حریت رہنما محمد عمیر نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی کو بھارتی قابض فورس نے 2022ء میں سری نگر سے گرفتار کرکے بھارت کی اترپردیش وارانسی سنٹرل جیل کی تنگ اور تاریک سنگل سیلنگ سیل Death Cell منتقل کیا گیا ۔عبدالصمد انقلابی پر اب تک معتدد بار پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا گیا ہےاور آج بھی وہ اسی ایکٹ کے تحت ایام اسیری کاٹ رہے ہیں حریت رہنما محمد عمیر نے بتایا عبدالصمد انقلابی پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کی میعاد ختم ہونے کے ساتھ ہی پر دوسرا پی ایس اے عائد کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بھارت سے بغاوت کا مقدمہ ہے۔