پاکستان انجینئرنگ کونسل کی درخواست، عدالت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد(سبی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف پی ای سی کی درخواست میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کردیے۔گذشتہ روز پاکستان انجینئرنگ کونسل کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ یہ نوٹیفکیشن جاری کرنا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کام نہیں ہے،ہائیر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن کے ذریعے حدود سے تجاوز کیا،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یاد رہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کا چیلنج کیا تھا، نوٹیفکیشن میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ٹیک ٹیکنالوجی کو برابر قرار دیا تھا۔