اسلام آباد(سی این پی)نورمقدم قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھراپی ورکس نے ویڈیو دیکھنے کی استدعا کی تھی اور ان کے وکیل نے انویسٹیگیشن آفیسر عبدالستار پر جرح بھی مکمل کرلی ہے،ملزم کا بیان بھی سب کے درمیان طے ہوگیا ہے،اب جج نے حکم دیا ہے کہ 2 فروری سے پہلے تمام ملزمان کو سوالات بنا کر دےدیے جائیں گے۔