اسلام آباد(سی این پی )تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں زمین کے تنازعہ پردو گروپوں میں فائرنگ کے واقعہ میں چار افراد قتل اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ بہارہ کہو کے علاقے سیری چوک میں پیش آیا۔ جہاں راجہ رضی اور راجہ ناصر حنیف دو گروپوں میں جھگڑا ہوا. راجہ رضی گروپ نے راجہ ناصر حنیف کے گھر آکر فائرنگ کی.جس سے راجہ ناصر حنیف کی چھاتی پرفائر لگے ۔انکے ساتھ ذیشان عرف مانی ،راجہ ہارون ایڈوکیٹ اور گارڈ فوت ہو گئے ۔ دریں اثناء فائرنگ کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو خود موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر سابقہ دشمنی کی بنا پرپیش آیا۔ ۔ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ۔