تھانہ بھارہ کہو سیری چوک فائرنگ واقعہ، 3افراد زیر حراست

اسلام آباد(سی این پی)تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ سیری چوک فائرنگ واقعہ میں اہم پیشرفت۔

پولیس نے 03 افراد کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان میں راجہ رضی کا بیٹا راجہ سحربان، محمد عدنان اور محمد آصف شامل ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کررہے ہیں۔

پولیس ٹیمیں واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہیں۔

جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،