سابق ڈی جی نیب صبح صادق کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت سابق ڈی جی نیب صبح صادق کی بریت کی درخواست میں نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر قریبی عزیز کی وفات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔جبکہ۔درخواست گزار کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سماعت 14فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ سابق ڈی جی نیب صبح صادق کی بریت پر وکیل درخواست گزار کے دلائل مکمل ہو گئے تھے جس پر عدالت نےنیب پراسیکیوٹر کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی تھی۔