راولپنڈی(سی این پی)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
شہداءکے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سرگودھا کے 29 سالہ میجر عامر عزیز اور ساہیوال کے 27 سالہ سپاہی محمد عارف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شہداءکی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی و سول حکام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی
جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے، جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا، ترجمان کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔