اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق سیکرٹری افتخار رحیم وغیرہ کے خلاف ورکرز ویلفیئر فنڈز 466.2ملین کی مبینہ خردبرد ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شریک ملزمان عاصم رضا، امان اللہ خان ،عبدالسلام شیخ، محمد مسعود رضااور نواز عباسی کی بریت درخواستوں پر ان کے وکلاء نے دلائل دیے، جن کے مکمل ہوجانے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت18فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔