ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش، سماعت 15فروری تک ملتوی

اسلام آباد(سی این پی )احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں گواہ پر جرح جاری رہی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی وغیرہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی،جس کے بعد ملزمان کے وکلاء نے نیب گواہ عاصم ترمذی پر جرح کی جو جاری رہی اور عدالت نے آج بدھ کو بھی جرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 15 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔