اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف نوڈیرو ٹو پاور پراجیکٹ ریفرنس میں شریک ملزم سابق سیکرٹری شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخرکر دیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے محفوظ فیصلہ سناناتھا لیکن نہ سناہاجاسکا اور عدالت نے سماعت 22 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔