سابق صدر آصف زرداری کیخلاف مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی )احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف8بلین کی مشکوک ٹرانزکشن ریفرنس میں درخواست ہائیکورٹ زیر التواء ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران آصف ذرداری کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التواء ہونے کے باعث عدالت نے بغیر کاروائی سماعت24 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔