زلفی بخاری کے والدنے ارطغرل غازی کو پاکستان آنےکی اجازت کیلئے 4کروڑ روپے مانگے،بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر کا انکشاف

اسلام آباد(سی این پی) عوام میں قرآن پر حلف لینے کے لیے تیار ہوں مشہور ترک اداکار اینجن التان المعروف ارطغرل غازی کے پاکستان نہ آنے کی وجہ زلفی بخاری کے والد بنے ۔پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اعجاز کی موجودگی میں ہم سے 4 کروڑ روپے نقد مانگے۔

بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین نے یہ انکشاف بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر نے اسلام آباد پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ کہ زلفی بخاری کے والد نے 4 کروڑ روپے ڈیمانڈ کی ۔ ایک رکن قومی اسمبلی کے ساتھ انہوں نے کہا ، 4 کروڑ روپے دے دیں ،ا رطغرل غازی کو آنے دیں گے ۔

ترک اداکار کو پاکستان آنے سے روکنے سے متعلق بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر کے انکشاف پر زلفی بخاری نے اپنے ردعمل کہا کہ ایکس پلیٹ فارم پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اینجن التان کو بلیوورلڈ سٹی کی دعوت پر پاکستان آنے سے روکا ۔زلفی بخاری نے ٹویٹ میں لکھا کہ ترک سفیر پریشان تھے، انہوں نے مجھے فون کیا ۔ میں نے ان سے کہا کہ ان سے دور رہیں۔

زلفی بخاری نے ترک اداکار کی بلیوورلڈ سٹی آمد روکنے کا اعتراف کر لیا۔ پی ٹی آئی کے زلفی بخاری کی اعترافی پوسٹ پر سعد نذیر نے بڑے تحمل اور بردباری سے ردعمل دیا اور جوابی پوسٹ میں کہا کہ اعتراف کے لیے شکریہ بھائی، کہ آپ ہی تھے جنہوں نے اینجن التان المعروف ارطغرل کو پاکستان اور بلیو ورلڈ سٹی آنے سے روکا، جب کہ آپ کا وزیراعظم اسے پروموٹ کر رہا تھا۔سعد نذیر نے زلفی بخاری کے اعتراف پر مزید پوسٹ میں کہا کہ آپ کے والد نے منڈی بہاءالدین سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری اعجاز کی موجودگی میں ہم سے 4 کروڑ روپے نقد مانگے، چارکروڑ روپے آدھا آدھا دونوں کے لیے مانگا گیا تاکہ آپ ارطغرل کی پاکستان آمد میں مداخلت نہ کریں۔بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر نے واضح کیا کہ اپنی بات پر میں عوام میںقرآن پر حلف لینے کے لیے تیار ہوں لیکن کیا آپ اور آپ کے والد بھی ایسا کر پائیں گے۔