ای او بی آئی میں بے ضاطگیاں،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ظفر گوندل سمیت 5 ملزمان کی ضمانتیں مسترد

اسلام آباد(خبر نگار ) ای او بی آئی میں بے ضابطگیوں اور قومی خزانے کونقصان پہنچانے کے کیس میں سابق چیئر مین ای او بی آئی ظفر گوندل سمیت 5
ملزمان کی ضمانتیں مسترد،ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے۔ملزمان پر قومیخزانے کو 3700ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ملزمان کی
جانب سے ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نےکی ۔، ایف آئی اے پراسیکیوٹر کلیم اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان نے بے
ضابطگیاں کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے ای او بی آئیکے منصوبوں میں من پسند افراد کو ٹھیکوں سے نوازا، سپریم کورٹ کے حکم پرمعاملے کی نومبر 2021 میں معاملے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔عدالت نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل سمیت 5 عہدیداروں کی ضمانتیں خارج کر
دیں