اسلام آباد (سی این پی ) وزارت ہائوسنگ نے سرکاری ملازمین کو ایف 12‘ ایف 14 اور 15 کے پلاٹ الاٹمنٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے ایف 12‘ ایف 14 اور 15 سیکٹر کے پلاٹ الاٹمنٹ پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا تھا جس پر ایف جی ایچ اے کا بورڈ اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر ہائوسنگ نے کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کہ عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا اس حوالے سے ابتدائی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ بورڈ اجلاس میں ہوا ہے جس میں وزارت ہائوسنگ کے افسران‘ وفاقی وزیر اور ڈی جی اتھارٹی طارق رشید نے شرکت کی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی جائے گی۔