پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے،آر پی او اشفاق احمد خان

آر پی او راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے احکامات۔ آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان نے کہا کہ ضلعی پولیس افسران اپنی نگرانی میں پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ موثر کاروائی عمل میں لائیں،ویک اینڈ پر پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھتے ہوئے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں اور دوسروں کو بھی اس کھیل سے باز رہنے کی تلقین کریں،ترجمان آر پی او کے مطابق رواں سال میں راولپنڈی ریجن پولیس نے پتنگ بازوں ، پتنگ فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا،راولپنڈی ریجن پولیس نے رواں سال میں 916 مقدمات درج کر کے 1 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 10ہزارسے زائد پتنگیں، ہزاروں کی تعداد میں ڈوریں برآمد کی گئیں،