اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نےعدالت کو بتایاکہ نیب گواہ راستے میں ہیں تھوڑی دیر تک پہنچے گے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا،جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر ملزم شیخ عمران الحق کے وکیل قاسم عباسی نیب گواہ عاصم ترمذی پر جرح کی اور عدالت نے گواہ ناصر بشیر کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت یکم مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔