ملزمان کیلئے زیادہ سے زیادہ سزا مانگی ہے، جج پر پورا بھروسہ ہے، والد نور مقدم

اسلام آباد(سی این پی)مقتولہ نورمقدم کے والد شوکت مقدم نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ملزمان کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا مانگی ہے،جج عطاءربانی پر ہمیں پورا بھروسہ ہے اور انہوں نے صاف شفاف ٹرائل کیا ہے، تفتیش سے مکمل مطمئن ہوں، تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوجاتی ہے،پولیس پر پریشر رہا لیکن انہوں نے اپنی پوری تفتیش کی،حکومت کا ملازم رہا ہوں ، بجٹ کا ہمیشہ بیس فیصد ملتا ہے،مشکل وقت تھا لیکن اپنی بیٹی پر مکمل یقین تھا، نورمقدم نیک لڑکی تھی اور وہ کسی غلط چیز میں ملوث نہیں تھی،سی سی ٹی وی فوٹیج سے ثابت ہوا کہ نورمقدم کو یرغمال بنا کر رکھا گیا۔