اسلام آباد(سی این پی )جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ضمانت منظورکرلی۔گذشتہ روز ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 30 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔یاد رہے کہ محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ نے غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ نمبر 87 درج کیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">