وفاقی وزیر اویس لغاری سے دنیا کی سب سے بڑی سولر کمپنی کے صدر کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرپاوراویس لغاری کی چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولرمینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات کی ،وفاقی وزیرنے سولرمینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کےصدر ڑن گولی سے ملاقات کی ،ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی،اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان تیزی سے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے،چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، وفاقی وزیر نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی