اسلام آباد(سی این پی)سینئر صحافی محسن جمیل بیگ نے ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔دہشت گردی کے مقدمہ میں دائر ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ آج سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ ایف آئی اے کے چھاپہ کے دوران اسلحہ نکالنے پر محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، محسن بیگ کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں پہلے ہی ضمانت منظور ہو چکی ہے