اسلام آباد(سی ڈی اے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کی فائر بریگیڈ میں یونین پر لگائی گئی پابندی کے خلاف درخواست میں میونسپل کارپوریشن اسلام سمیت دیگر فریقین کو جواب کیلئےنوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کی طرف سے سینیئر وکیل سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ ایڈمنسٹریٹر کو اختیار نہیں کہ وہ فائر بریگیڈ میں یونین کی سرگرمیوں پر پابندی لگا سکے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔