ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے مقابلے فروری میں مہنگائی میں 1.15 فیصد کا اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں مہنگائی 0.93 اور دیہی علاقوں میں 1.48 فیصد بڑھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فروری 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.24 فیصد رہی، دیہی علاقوں میں مہنگائی 13.3 اور شہری علاقوں میں 11.5 فیصد رہی جب کہ جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 10.52 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پرٹماٹر 310 فیصد، کوکنگ آئل41 اورگھی38.82 فیصد مہنگا ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پردال مسور 38.42 اورپھل 26 فیصد مہنگے ہوئے۔
اس کے علاوہ سالانہ بنیادوں پر دودھ،گوشت، چکن،سبزیاں، پھل اوردال بھی مہنگے ہوئے۔