اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالتوں سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنےسے متعلق جاری سلسلہ کے دوران پی آئی اے بھرتیوں اور سی ڈی اے افسران سے متعلق مزید 4ریفرنسز نیب کو واپس بھیج دیے۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت نے ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے گذشتہ روزعدالت کا طرف سے نیب کو واپس بھجوائے جانے والے ریفرنسز میں سابق وفاقی مشیر برائے ہوابازی و لیگی رہنماء سردار مہتاب اور سابق سیکرٹری عرفان الہی وغیرہ پانچ ملزمان کے خلاف پی آئی اے میں بھرتی سے متعلق ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا، ریفرنس میں نامزدملزمان کی جانب سے بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت پیش ہوئے، دیگر ریفرنسزمیں سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہی، کامران علی قریشی سمیت 12ملزمان نامزد تھے، عدالت کاکہناہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد نیب ریفرنسز احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے،سی ڈی اے افسران نے نیب ریفرنسز کو چیلنج کر رکھا تھا، ملزمان پر غیر قانونی طور پر منسوخ شدہ پلاٹس کی بحالی کا الزام تھا۔واضع رہے کہ احتساب عدالت ترمیمی آرڈیننس کے تحت 47ملزمان کیخلاف ریفرنسز ختم کر چکی ہے،نیب ریفرنسز میں راجہ پرویز اشرف،شاہد رفیع سمیت دیگر شخصیات شامل تھی،عدالت سابق چیئرمین فرخند اقبال، غلام سرور سندھو کیخلاف بھی نیب ریفرنس واپس کر چکی ہے، خودکشی کرنے والے مرحوم بریگیڈیئر ر اسد منیر کا نام بھی بھی ریفرنس میں شامل تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">