پاکستان تحریک انصاف کے دور کی کرپشن جلد سامنے آئیگی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے ملک میں احتساب کون کر رہا ہے،جلسوں،کابینہ اجلاسوں سمیت ہر جگہ دھمکیاں دی جاتی ہے، احتساب کا مشیر ملک سے فرار ہو گیا ہے،وزیراعظم کو احتساب کا اتنا شوق ہے تو چیئرمین نیب خود ہی بن جائیں،بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کےصدر کا بیان سب کے سامنے ہے،ساڑھے تین ارب کے الیکشن کے بیان کی نیب تحقیقات کرے،سینیٹ میں جو لوگ بیٹھے ہے انہوں نے پیسے دیکر یہ سیٹیں حاصل کیں،تحقیقات کی جائے کہ وہ پیسہ کہاں سے آیا،پی ٹی آئی حکومت کے دور کی کرپشن جلد عوام کے سامنے آئے گی،اس حکومت نے نیب کے عمل کو انتقامی بنا دیا ہے،احتساب اب پورے پاکستان کے سامنے ہوگا، چیئرمین نیب سمیت تمام اہلکار جلد کہٹرے میں ہونگے،حکومت نے قانون اسی لئے بنایا کہ چیئرمین نیب نیا نہ لگایا جا سکے، موجودہ چیئرمین نیب حکومت کو سوٹ کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تمام معاملات طے ہو چکے ہیں،ہمارے پاس نمبر گیم پہلے سے پوری ہیں،ہم نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا،تحریک عدم اعتماد آئینی عمل ہے،اگر آئینی عمل میں مداخلت ہوگی تو خرابیاں پیدا ہوں گی۔