شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت وکیل کی عدم دستیابی پر ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ملتوہ کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی اور دیگر عدالت پیش ہوئے،جبکہ بیرسٹر ظفر اللہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔