راولپنڈی ۔5ویں پاک روس مشترکہ فوجی مشاورتی کمیٹی (JMCC) کا اجلاس وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) نے پاکستان جبکہ روسی وفد کی قیادت نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے سٹریٹجک اور دفاعی امور میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید برا?ں تربیت اور دوروں کے تبادلے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وفود کے رہنماو¿ں نے دفاع اور سلامتی سے متعلق شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">