بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریفرنس، محسن بیگ ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر سینئر صحافی محسن بیگ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا۔گذشتہ روزسابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے شریک ملزم محسن بیگ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت21 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ریفرنس میں شریک ملزم محسن بیگ پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خردبرد کا الزام ہے،جبکہ دیگر ملزمان میں فرزانہ راجہ اور عمران شیخ سمیت دیگر بھی ملزمان نامزد ہیں۔