تحریک انصاف احتجاج 800 کنٹینر 33 کروڑ 28 لاکھ روپے ملازمین کو چاولوں پر ٹرخا دیا افسران وی آئی پی کھانے مظاہرین پر پندرہ کررڑ کے شیل برسائے احتجاج پولیس افسران کی موجیں

اسلام آباد.تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج پر راستوں کو بند کر نے کے لئے 800 کنٹینرز لگائے گئے ، اخراجات کی مد میں و فاقی پولیس نے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے و فاقی حکومت پر خر چہ ڈال دیا ، وفاقی، پنجاب ، اور آزاد کشمیر پولیس ملازمین کو چاولوں پر ٹرخا دیا افسران کے وی آئی پی کھانے ہوٹلوں سے لائے جانے جاتے رہے ڈی چوک سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرین پر پندرہ کررڑ کے شیل برسائے گئے، پی ٹی آئی کا احتجاج پولیس افسران کی موجیں لگ گئیں ۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے قبل ازین ہونے والے احتجاج میں چندکنٹینرز ، کیٹرنگ والوں میں سے چند کو بل دیا باقی کو ٹرخائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج پر پولیس کے کروڑں روپے خرچ ہو گئے، جن میں ، ڈیزل، پیٹرول ، کھانا، آنسوگیس کے اخراجات شامل ہیں، جبکہ آزاد کشمیر پولیس ، پنجاب پولیس کی نفری بھی اسلام آباد احتجاج کو روکنے کے لئے منگوائی گئی تھی، پولیس نے ان کے کھانے کا بندوبست کیاجس پر اسلام آباد پولیس نے ابھی بل نہیں بنایا کھانے کا بل بھی مبینہ طور پر کروڑں روپے بنتا ہے اس کا بل کیٹرنگ والوں نے ابھی بنا کر دینا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے یہ د عوی کیا ہے کہ اسلام آباد کے راستوں کو بند کر نے کے لئے 800 کنٹینرز لگائے گئے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماتحت ملازمین کو چاول پر ٹرخا دیا افسران کی موجیں لگ گئیں تھیں جبکہ پولیس نے 3 روز میںتحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنے کے لئے 15 کروڑ کے شیل استعمال کئے ہیں ، پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔زرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینرز کی بڑی تعداد پکڑ دھکڑ کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔ پولیس زرائعپکڑ دھکڑ کے دوران لگائے گئے کنٹینرز کا کرایہ نہیں دیا جاتا لیکن خرچے میں ڈالا جاتا ہے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو کھانے کی مدد میں اخراجات کا مکمل تخمینہ لگایا جانا باقی ہے.

متعدد کیٹرنگ والوں کے بلز تا حال کلئیر ہونا باقی ہیں جو آئی جی اافس کے چکر لگا رہے ہیں لیکن ابھی تک بل ادا نہیں کئے جاسکے۔اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے ان کا موقف لینے کے لئے رابطہ کیا ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں پتہ کرونگا۔ پہلے بھی احتجاج کے دوران کنٹینر مالکان معاوضہ کم ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا ۔جس کے بعد عدالت نے کنٹینرز مالکان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔