بچوں کو زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست این سی او سی کو بھیجنے کی ہدایت کیساتھ نمٹا دی گئی

اسلام آباد(سی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے بچوں کو زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست این سی او سی کو بھیجنے کی ہدایت کے ساتھ نمٹادی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزارنے کہاکہ حکومت کا بچوں کو زبردستی ویکسین لگوانا خلاف قانون ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ عدالت حکومتی پالیسی میں مداخلت کیوں کرے ؟ چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیاکہ آپ کیسے متاثر ہیں ؟،جس پر درخواست گزارنے بتایاکہ میرے بچوں نے ویکسین نہیں لگوائی جس کی وجہ سے انہیں سکول میں نہیں رکھا جارہا،برطانیہ، امریکہ یا کہیں پر بچوں کو زبردستی ویکسین نہیں لگائی جارہی، عدالت نےمذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔