جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قافلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اب ٹمٹماتا چراغ بن چکی ہے، صرف ایک پھونک کی مار ہے۔
امر بالمعروف کے عنوان پر جلسوں میں گالم گلوچ کرنے والے کو قوم مسترد کرچکی اب یہ بے نقاب ہوچکے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اسلام کے مقدس عنوان کا سہارا لے رہے ہیں pic.twitter.com/8AW6qTWbW1
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) March 26, 2022
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، ہمیں اسے بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورےملک سے لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں، آج بھی پہنچیں گے، جلسہ 28 تاریخ کو ہوگا۔
مہنگائی مکاو مارچ اسلام آباد پہنچ گیا pic.twitter.com/sugmKfRc2R
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) March 26, 2022