حکومت اب ٹمٹماتا چراغ بن چکی ہے، صرف ایک پھونک کی مار ہے،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قافلہ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد پہنچ گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اب ٹمٹماتا چراغ بن چکی ہے، صرف ایک پھونک کی مار ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ  ملک معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، ہمیں اسے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورےملک سے لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں، آج بھی پہنچیں گے، جلسہ 28 تاریخ کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں