اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے کری روڈ آفیسرز ریزیڈنشیا کی تعمیر کا ٹھیکہ جعلی بینک گارنٹی پر من پسند کمپنی کو دینے کے الزام میں عدالتی احکامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا
واضح رہے کہ ایف ائی اے میں درخواست فائنانس ڈائریکٹر اور دیگر 15 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی کہ چیف انجینئر اور ڈائریکٹر فنا نس نے کری روڈ افیسرز ریزیڈنشیا کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ 20 لاکھ کی جعلی بینک گارنٹی پر تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا تھا جس پر انکوائری ہو رہی تھی