ایل این جی ریفرنس،شاہد خاقان عباسی و دیگر پیش،سماعت ملتوی کردی گئی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی وغیرہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور سابق وزیر اعظم کو جانے کی اجازت دے دی اور بعد ازاں عدالت نے وکلا کی دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث سماعت 31مارچ تک ملتوی کر دی۔آئندہ سماعت پر بیرسٹر ظفر اللہ نیب گواہ کے بیان پر جرح کرینگے۔