جموں کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کیس،ضمانت خارج ہونے پر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین گرفتار

اسلام آباد(سی این پی)سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین کو گرفتار کرلیاگیا۔گذشتہ روزجموں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے چوہدری یاسین کی ضمانت مسترد کرنے کاحکم سنادیاجس پر عدالت کے باہر موجود ایف آئی اے حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔