عبوری ضمانت خارج، سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری اور صدر کوایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا

اسلام آباد(سی این پی)سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود کی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر سینیٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹیوہائوسنگ سوسائٹی کے سابق سیکرٹری اور صدر کو تحویل میں لے لیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کلیم اللہ تارڑ عدالت پیش ہوئے اور دلائل دیے،وکلائ کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سوسائٹی کے سابق سیکرٹری فہیم احمد اور پریذیڈنٹ سلطان محمد فانی کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا حکم سنادیا،جس پر عدالت کے باہر موجود ایف آئی اے حکام نے دونوں ملزمان کو اپنی تحویل میں لے لیا،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2500کنال اراجی کا شایان ایسوسی ایٹ کے ساتھ ساڑھے چھ کروڑ کا معائدہ کیا،لیکن سوسائٹی کے نام پر کوئی زمین ٹرانسفر نہ ہوئی جس سے بھاری نقصان ہوا