ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے شہر میں اچانک چھاپے،متعدد دکانیں سیل، دکاندار گرفتار،خفیہ ٹیمیں بھی تشکیل دیدیں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے  شہر بھر ميں اچانک چھاپے جاریسيکٹر G-9، F-6 اور F-7 ميں مختلف دکانوں پر چھاپےاشياء قيمت سے زائد ميں فروخت کرنے پر اور ريٹ لسٹ آويزاں نہ کرنے پر متعدد دکانيں سيل اور دکاندار گرفتار کرلیا،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ عوام کو رليف فراہم کرنے ميں کمی پر کوئی رعايت نہيں، چيزيں مہنگی فروخت کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جاۓ گی، کھانے پينے کی اشياء ميں ملاؤٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کريک ڈاؤن جاری ہے،

ڈپٹی کمشنر نے رمضان سستا بازاروں کا بھی دورہ اور وہاں پر عوام کیلئے کئے گئےانتلظامات پر اطمينان کا اظہارکیا،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خفيہ ٹيميں بھی تشکيل دے دی ہيں جو شہر بھر کی مارکيٹوں ميں قيمتوں کا معائنہ کريں گی